جماعت اسلامى ہند نے متنازعہ بابرى مسجد کے انہدام کى 22 ويں برسى کے موقع پر 6 دسمبر 1992 کو ہندوستان کى تاريخ کا سياہ ترين دن قرار ديتے ہوئے اس واقعہ کو انسانيت، جموريت، روا دارى اور مذہبى آزادى پر مہلک ضرب قرار ديا ہے۔
جماعت
اسلامى کى ماہانہ پريس کانفرنس ميں مقررين نے الزام لگايا کہ ہندوستان کے فرقہ پرست اور فسطائى نظريہ رکھنے والے لوگوں نے طويل عرصے تک ايک مہم چلاکر اور جھوٹے پروپگنڈے کے ذريعے فرقہ وارانہ جذبات بھڑکا کر متنازعہ ڈھانچہ کو منہدم کرکے چھوڑا۔